20 مارچ ، 2012
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے مہمند ایجنسی سے لاپتہ ہونے والے نیاز ولی کیس میں آئی ایس آئی اور وزارت دفاع سے وضاحت طلب کرلی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد نے مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی سے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے نیاز ولی کے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت کو بتایاگیا کہ نیاز ولی کو حساس ادارے کے کرنل سرفراز نے اٹھا یا تھا جس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں۔ چیف جسٹس نے آئندہ سماعت پر وزارت دفاع اور آئی ایس آئی حکام کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا ہے۔