01 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…پاکستان پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔نوید قمر،شازیہ مری،عمران لغاری،مہرین بھٹو،ڈاکٹر عذرا فضل اور ایاز سومرو کی طرف سے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی شدیدپریشان ہیں،حکومتی اقدام عوامی مفادکے خلاف ہے۔تحریک التوامیں مطالبہ کیاگیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کامعاملہ قومی اسمبلی میں زیربحث لایاجائے۔