پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

بے نظیر قتل کیس،مقدمے کی کارروائی ازسرنو شروع نہ کرنے کی درخواست مسترد

بے نظیر قتل کیس،مقدمے کی کارروائی ازسرنو شروع نہ کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد…بے نظیر قتل کیس میں مقدمے کی کارروائی ازسرنو شروع نہ کرنے کی لطیف کھوسہ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔راولپنڈی میں بے نظیر قتل کیس میں مقدمے کی کارروائی ازسرنو شروع نہ کرنے کی درخواست کی سماعت جج حبیب الرحمان نے کی۔درخواست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ از سر نو کارروائی کرنے سے فیصلے میں تاخیر ہو گی، جتنے گواہ بیان ریکارڈ کرا چکے اس سے کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔ عدالت نے مقدمے کی کارروائی ملزمان کے وکلا کی ازسر نو ٹرائیل کی استدعا منظور کر لی۔ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد مقدے کی ازسر نو کارروائی ضروری ہے۔

مزید خبریں :