پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

قوم کوبجلی کے جھٹکے لگائے جا رہے ہیں ، میاں محمود الرشید

قوم کوبجلی کے جھٹکے لگائے جا رہے ہیں ، میاں محمود الرشید

لاہور…اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ قوم کو سستی بجلی فراہم کرنے کے بجائے انہیں بجلی کے جھٹکے لگائے جا رہے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئی ہیں ،اپوزیشن لیڈرنے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی اورپٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

مزید خبریں :