پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

اسلام آباد : پولیس کے لئے تاجرکو باز یاب کرانے پر گولڈ میڈل

اسلام آباد : پولیس کے لئے تاجرکو باز یاب کرانے پر گولڈ میڈل

اسلام آباد…جہاں تاجر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے ڈسے ہوئے ہیں وہاں پر ایسے پولیس آفیسر بھی ہیں جن کو اسلام آباد کی مشہور تجارتی شخصیت کو باز یاب کرانے پر گولڈ میڈل اور شیلڈ دی گئی۔ اسلام آباد کے ایک تاجر کو بازیاب کرانے اور ملک کے مختلف حصوں میں بلائنڈ کریمنل کیسز کو احسن طریقے سے حل کرنے پرانچارج ہائی پروفائل کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس،انسپکٹرراجہ راحت جاویدکوایوان صنعت و تجارت اسلام کی طرف سے گولڈ میڈل اور شیلڈ دی گئی،جبکہ اسلام آباد ٹریڈ یونین کی طرف سے الگ شیلڈ دی گئی۔ راجہ راحت اس جن اہم کیسز کی تیکنکی تحقیقات کر رہے ہیں ان میں قائداعظم ریزیڈنسی،ایس۔کے۔ سی یونیورسٹی، بولان میڈیکل کالج سمیت سندھ پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔تقریب میں اسلام آباد پولیس کے ایس پی محمد الیاس، انسپکٹر راجہ روٴف کیانی سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی شیلڈ ز دی گئیں۔

مزید خبریں :