01 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…وزارت دفاع نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے تین مجوزہ ناموں پر مشتمل سمری تیار کرلی ہے۔ جیو نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے مجوزہ ناموں میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سعید سندیلہ، پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے نام شامل ہیں۔ موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں 6اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہور ہے ہیں جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف 6 اکتوبر تک نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے نام کا اعلان کریں گے۔