پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

کالے شیشوں، فینسی، غیرقانونی نمبرپلیٹ گاڑیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار

کالے شیشوں، فینسی، غیرقانونی نمبرپلیٹ گاڑیوں کے مالکان ہوجائیں ہوشیار

کراچی…کالے شیشوں، فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے مالکان ہو جائیں ہوشیار۔ کراچی میں پولیس کی خصوصی مہم شروع ہو چکی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو کے مطابق آج سے شروع ہونے والی اس مہم میں گاڑیوں کی غیرمعمولی چیکنگ کی جارہی ہے۔ اس مہم میں ٹریفک پولیس کے ساتھ ایکسائز ڈپارٹمنٹ، اینٹی کارلفٹنگ سیل اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی کارروائی کررہی ہیں۔ آج کی کارروائیوں میں پولیس کے ہوٹرز، ججوں اور سیاسی جماعتوں کی غیرقانونی نمبر پلیٹ لگی کئی گاڑیاں پکڑی گئیں۔

مزید خبریں :