پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

200 یونٹس سے زائد استعمال پر سبسڈی کا کچھ حصہ واپس لیا ہے، پرویز رشید

200 یونٹس سے زائد استعمال پر سبسڈی کا کچھ حصہ واپس لیا ہے، پرویز رشید

اسلام آباد…وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ 200یونٹس سے زائد استعمال پر دی گئی سبسڈی کا کچھ حصہ واپس لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ 200یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے نئی توانائی پالیسی میں ٹیرف ریویزن پلان مشترکہ مفادات کونسل اور عوام کے سامنے رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نوٹ چھاپنے کی روایت ختم کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرناہوں گے۔

مزید خبریں :