پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

لاہور ،بچی زیادتی کیس ، پولی گرافی رپورٹ بھی کچھ بتانے میں ناکام !

لاہور ،بچی زیادتی کیس ، پولی گرافی رپورٹ بھی کچھ بتانے میں ناکام !

لاہور…لاہور میں 5 سالہ بچی زیادتی کیس میں گرفتار دوملزموں کی پولی گرافی رپورٹ بھی کچھ نہیں بتا سکی،رپورٹ کے مطابق جن دو مالشیوں کی انگلیوں کے نشانات لیے گئے ،ان کے فنگر پرنٹ مالش کر کر کے ختم ہو چکے ہیں۔بچی زیادتی کیس میں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم سے مشابہ نظر آنے والے دو مالشیوں ظفر اقبال اور عامر شہزاد کو گرفتار کر رکھا ہے،دونوں ملزموں کے پولی گرافی ٹیسٹ کیلیے انگلیوں کے نشانات کے نمونے تین بار فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ،مگر تینوں بار دونوں ملزمان کے حوالے سے رپورٹ نیگیٹو آئی ،رپورٹ کے مطابق ملزمان ظفراقبال اور عامر شہزاد مالشیے ہیں ،اور ان کی انگلیوں کے پور گھس چکے ہیں،نیگیٹو رپورٹ کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق دیگر جن افراد کو حراست میں لیا گیا تھا،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ان سب سے باری باری بیان لے رہی ہے ،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم محکمہ داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی تھی ۔ دو روز بعد یہ ٹیم، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو اپنی رپورٹ دے گی۔

مزید خبریں :