پاکستان
01 اکتوبر ، 2013

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے سمری تیار

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے سمری تیار

اسلام آباد… وزارت دفاع نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹآف کمیٹی کی تعیناتی کے لئے تین مجوزہ ناموں پر مشتمل سمری تیار کرلی ہے۔ جیونیوز کو ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے مجوزہ ناموں میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سعید سندھیلہ ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور بری فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے نام شامل ہیں۔ موجودہ چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں چھ اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہور ہے ہیں جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف چھ اکتوبر تک نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے نام کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :