01 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے مڈل کلاس کو نشانہ بنایا گیا، بدعنوانی اور نااہلی کی قیمت عوام سے وصول کی جا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں عمران خان نیکہا ہے کہ مڈل کلاس صارفین کے بجلی بل دوگنا ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، پاکستان میں اضافے کا کیا جواز ہے۔حکومت قوم سے کیے گئے وعدوں کو پس پشت ڈال کر اپنے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ سمیت ملک بھر میں بھرپور آواز بلند کرے گی۔