پاکستان
02 اکتوبر ، 2013

کراچی کے ساتھ اب حیدرآباد کے9 اضلاع میں بھی آپریشن کا فیصلہ

کراچی کے ساتھ اب حیدرآباد کے9 اضلاع میں بھی آپریشن کا فیصلہ

کراچی…کراچی میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے ساتھ ساتھ اب حیدرآباد ریجن کے 9 اضلاع میں بھی آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ بہت سے ملزم پکڑے گئے جبکہ بہت سے ملک کے دیگر شہروں میں مفرورہیں۔کراچی میں بھتہ خوری، قتل، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے سمیت لیاری گینگ وار میں مطلوب 53 دہشت گردوں اور دیگرجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے حیدرآباد ریجن کے 9 اضلاع میں آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جن میں حیدرآباد ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، ٹھٹھہ، نوابشاہ، دادو اورمٹیاری شامل ہیں۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم اکرم بروکا کا کہنا ہے کہ آپریشن آج سے ہی شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :