21 مارچ ، 2012
کراچی....کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اورروڈ پر روکاوٹیں نذر اتش کرکے ٹریفک کیلئے بند کردی۔کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے متصل علاقے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل ائے اور احتجاج کیا۔اس دوران مشتعل افراد نے سڑکوں پر روکاوٹیں کھڑی کردیں اورٹائر جلاکر سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی۔مشتعل افراد کی جانب سے اس موقع پر کے ای ایس سی کی نااہلی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔علاقہ مکینوں کا مطالبہ تھا کہ شیڈول لوڈ شیڈنگ کے علاوہ بجلی کی بندش علاقہ مکینوں کے ساتھ ظلم ہے۔کئی گھنٹے بعد بجلی کی بحالی کے ساتھ ہی مشتعل افرادمنتشر ہوگئے۔