21 مارچ ، 2012
لاہور میں ڈاکووٴں نے کراچی کے تاجر سے ڈیڑھ کلو سونا لوٹ لیا۔کراچی سے آئے ہوئے سونے کے تاجر محمداسلم کے مطابق وہ باغبانپورہ لاہورمیں ایک جیولر کے آرڈر پرزیورات کے سیٹ دینے آیا تھا۔زیورات پسندنہ آنے پر واپس جارہا تھا کہ مغل پورہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکووٴں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر 60 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن اسے تو انصاف تب ملے گا جب اس کی زندگی کی جمع پونجی واپس ملے گی۔متاثرہ تاجر اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اس کی چار جوان بیٹیاں ہیں اور اس کی کل کمائی لٹ چکی ہے۔اس کے زیورات برآمد کروا کر اسے انصاف فراہم کیا جائے۔