پاکستان
21 مارچ ، 2012

کراچی:نامعلوم افراد نے پولیس انسپکٹر کی گاڑی کو آگ لگادی

کراچی.....گزشتہ روز کراچی کے علاقے سلطانہ آباد میں نامعلوم ملزمان نے انسپکٹر کی کار کو آگ لگادی۔ اس کار میں لیاری گینگ وار کے چار مقدمات کی فائیلیں بھی جل گئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انسپکٹر محمد ریاض اے ٹی سی کورٹ سے واپس تھانے جا رہا تھا کے برنس روڈ کے قریب ایک مسجد کے باہر گاڑی پارک کر کے نماز پڑھ چلا گیا اس دوران نامعلوم ملزمان نے کار چوری کر لی اور کچھ ہی دیر بعد سلطانہ آباد کے علاقے میں واقع اے ٹی سی کورٹ کے قریب کار کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کے اس کار میں تین تھانوں کی چار فائیلیں تھی جو لیاری گینگ وار کے ملزمان سے تعلق رکھتی تھی تاہم اس واقع کے بعد مقدمات کی فائیلیں جل کر خاستر ہو گئی آرام باغ تھانے میں مقدمہ نمبر 85/2012 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :