انٹرٹینمنٹ
04 اکتوبر ، 2013

گلوکار مسعود رانا کو ہم سے جدا ہوئے آج 18 برس بیت گئے

 گلوکار مسعود رانا کو ہم سے جدا ہوئے آج 18 برس بیت گئے

لاہور… پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار مسعود رانا کو ہم سے جدا ہوئے آج 18 برس بیت گئے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار مسعود رانا 9 جون 1938 ء کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔ مسعود رانا نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 1962 ء میں فلم انقلاب سے کیا اور جلد ہی ان کا شمار پنجابی اور اردو ٹاپ سنگر میں کیاجانے لگا۔مسعود رانا پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک مکمل اور ورسٹائل گلوکار تھے۔مسعود رانا نے اپنے فنی کیرئیر میں سات سو سے زائد گانے ریکارڈ کروائے، جبکہ انہوں نے چند پاکستانی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ منفرد لہجے کے اس گلوکار نے اس طرز کے مشکل ترین گانے بھی ریکارڈ کروائے جو سننے والوں کو آج بھی اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔ یہ عظیم گلوکار 4اکتوبر 1995ء کو اپنے مداحوں کو اداس کرکے اس جہان فانی سے کوچ کرگیا۔

مزید خبریں :