04 اکتوبر ، 2013
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں کے پرستار تو بہت ہیں، لیکن شانزے سبزواری ایسی دیوانی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے کرکٹرز کو رنگوں میں قید کرلیا ہے۔ دیوانگی ہوتوایسی، نہ جنون کی کوئی حد نہ لگن کی انتہا، شانزے سبزواری نے اپنے فن کے ذریعے کرکٹرزکورنگوں میں قیدکرلیا،کراچی میں جاری نمائش میں شاہد آفریدی، وسیم اکرم ، اور عمران خان سمیت کئی اسٹارزکی تصاویربناڈالیں۔ایک طرف دورحاضرکے کرکٹرز کی تصاویرتوجہ کامرکز ہیں تو دوسری طرف یہ نمائش ماضی کے عظیم کرکٹرز کی یاد بھی دلارہی ہے۔ شانزے سبزواری شاہد آفریدی کی بہت بڑی پرستار ہیں، اس لئے نمائش میں سب سے زیادہ تصاویر بھی بوم بوم کی نظر آتی ہیں۔ شانزے سبزواری کا کہنا ہے کہ نمائش میں کوئی اسٹار کرکٹرآجائے تومحنت وصول ہوجائے گی۔