پاکستان
21 مارچ ، 2012

توہین عدالت کیس، وزیراعظم کا جواب غلط سمجھا گیا، اعتزاز احسن

توہین عدالت کیس، وزیراعظم کا جواب غلط سمجھا گیا، اعتزاز احسن

اسلام آباد… وزیر اعظم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 7رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سماعت کے دوران اعتزاز احسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے جواب کو غلط سمجھا گیا، یہ تاثرلیا گیا کہ وزیراعظم نے عدالتی فیصلے پر عمل سے انکارکیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں فیصلے پر نظر ثانی نہیں مانگ رہا، میں یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ عدالتی فیصلہ غلط ہے۔ میرا استدلال یہ ہے کہ جب تک آصف زرداری صدر ہیں انہیں استثنیٰ حاصل ہے اور وزیر اعظم کو بھی یہی ایڈوائس دی گئی کہ صدر کو عالمی استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آئین کے آرٹیکل248 کے تحت صدرکے استثنیٰ کی بات نہیں کررہا۔ اس سے قبل جب سماعت شروع ہوئی تو تو وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے کہا تھا مزید شہادتیں دوں گا، جس پر اٹارنی جنرل نے مزید گواہان اور ثبوت پیش نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عدالت نے شہادتیں مکمل ہونے کا آرڈر لکھوا دیا۔

مزید خبریں :