دنیا
05 اکتوبر ، 2013

پاکستانی منشیات اسمگلر کی بیوی کو برطانیہ میں 9 ماہ قید

پاکستانی منشیات اسمگلر کی بیوی کو برطانیہ میں 9 ماہ قید

لندن…برطانیہ کی پولیس نے پاکستانی منشیات اسمگلر محمد فاروق کی بیوی کو جرائم میں ملوث ہونے پر 9 ماہ قید کی سزا سنادی ہے، جس سے برطانوی تاریخ کاایک اہم کیس اپنے انجام کو پہنچ گیاہے۔اکاون برس کی کیتھرین فاروق کاتعلق برمنگھم کے علاقے سولی ہلSolihull سے ہے اوربرمنگھم کراؤن کورٹ نے اسے منی لانڈرنگ کے الزام میں 9ماہ قید سنائی ہے۔محمدفاروق کی بیوی پرالزام ہے کہ اس نے اسمگلنگ سے حاصل رقم بیٹی کی تعلیم اوراپنی بے پناہ شاپنگ پرخرچ کی۔خاتون کے پاکستانی نثراد شوہر محمدفاروق کی عمر سنتالیس برس ہے اور اسے برطانیہ میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں جون میں انتیس برس کی سزا سنائی گئی تھی۔ حکام کاکہناہے کہ مختلف پاکستانی گروہوں کی جانب سے پچھلے چندبرسوں میں برطانیہ اسمگل کی جانیوالی ہیروئن ایک ہزارانتالیس کلوگرام تھی جس کی قیمت پچاس ارب روپے سے بھی زائد تھی تاہم اسمگلنگ میں ملوث ان افرادکوانصاف کے کٹہرے میں لایا جاچکا ہے۔ سزا پانیوالوں میں ڈیڑھ درجن سے زائد پاکستانی اسمگلربھی شامل ہیں۔ محمدفاروق کے دوپاکستانی دوستوں احمداورہمایوں انتیس اورپچیس برس سے جیل کاٹ رہے ہیں۔

مزید خبریں :