05 اکتوبر ، 2013
پشاور…کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہاہے کہ پشاور چرچ پر حملہ انہوں نے نہیں کیا مگر یہ شریعت کے مطابق تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ پشاورمیں گرجاگھرپرحملہ ان کی تنظیم نے نہیں کیا۔ان کی تحریک میں شامل تمام گروہوں کے نظریات یکساں ہیں اور تنظیم کے بہت سے ذیلی گروہ ہیں تاہم انہوں نے گروپوں کی تعداد نہیں بتائی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان کاکہناتھا کہ طالبان کے تمام ذیلی گروہوں کو کھلی چھٹی ہے کہ جس دشمن کے ساتھ جنگ ہے وہ اس کیخلاف کارروائی کریں۔مگر وہ تحریک کے مقصد سے ہٹ کر حملہ نہیں کر سکتے۔ اگر وہ مقصد کیخلاف حملہ کرتے ہیں تو انہیں اپنی عدالت میں طلب کرکے سزاسنائی جاتی ہے۔