05 اکتوبر ، 2013
لاہور…لاہورکے علاقے اقبال ٹاوٴن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔زخمی ڈاکووٴں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اقبال ٹاوٴن پولیس کے مطابق 3موٹرسائیکل سوار ڈاکو گلشن اقبال پارک کے سامنے حافظ اختر نامی شہری کی فیملی کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس کی موبائل وین کو دیکھ کر فائرنگ کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔زخمی ڈاکو کی عثمان اور متین کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکو کا نام شاہد عرف شاہدی ہے اور وہ مزنگ کا رہنے والا ہے۔اسپتال میں زخمی ڈاکووٴں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔