05 اکتوبر ، 2013
لندن…لندن میں ملالہ یوسف زئی کو ایک اور ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ لندن میں منعقدہ تقریب میں 104برس کی برطانوی خاتون نکولس ونٹن نے ملالہ کودیا۔اس موقع پرملالہ یوسفزئی کاکہناتھاکہ وہ مقتول روسی صحافی اینا پولٹ کووسکایا کے کام سے بے حدمتاثرہوئی ہے جنھوں نے سچ ،خواتین کومساوی حقوق دلانے اورانسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔یہ ایوارڈ ہر سال ایک ایسی خاتون کو دیا جاتا ہے جس نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلیے اہم کام کیے ہوں۔ایوارڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ 16 برس کی ملالہ یوسفزئی نے ایسے وقت میں لڑکیوں کی تعلیم کیلیے آواز بلند کی جب کسی اور میں ایساکرنے کی ہمت نہیں تھی اورملالہ کی آواز ان خواتین کی آواز بنی جن کی اپنی کوئی آواز نہیں تھی۔