پاکستان
05 اکتوبر ، 2013

قائم علی شاہ اور اویس مظفر میں سرد جنگ شدید ہوگئی

قائم علی شاہ اور اویس مظفر میں سرد جنگ شدید ہوگئی

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سید اویس مظفر ٹھن گئی ہے،وزارت صحت سے فارغ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے بلدیات کا محکمہ واپس لینے کا بھی ابھی سوچا ہی تھا کہ اویس مظفر نے زرداری صاحب کو شکایت لگادی۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر صحت اویس مظفر کے درمیان سب کچھ اچھا نہیں ہے،اس کا اندازہ تو دس روز پہلے ہو ہی گیا تھا،جب قائم علی شاہ نے انہیں وزارت صحت سے چلتا کردیا تھا کیونکہ محکمہ میں بدعنوانی اور بدانتظامی کی شکایات جو ملی تھیں ،لیکن جناب شکایتیں تو اب بھی لگی ہیں اور وہ لگائی ہیں قا ئم علی شاہ صاحب کی،اویس مظفر صاحب نے اپنے منہ بولے بڑے بھائی جناب زرداری صاحب سے،زرداری صاحب نے وزیر اعلی سندھ کو دبئی طلب کرلیا ہے اور وہ آج روانہ بھی ہوجائیں گے،اندر کی خبریں تو یہ بھی ہیں کہ وزیر اعلیٰ صاحب نے محکمہ صحت کے بعد اب بلدیات کی وزارت سے بھی اویس مظفر کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،جس کی بھنک انہیں پڑگئی اور انہوں نے زرداری صاحب سے شکایت کردی،اب دیکھیے ان ددنوں کے درمیان ہونے والی ریسلنگ میں امپائر کیا فیصلہ کرتا ہے۔

مزید خبریں :