پاکستان
05 اکتوبر ، 2013

خیبر پختون خوا: نیٹ کیفے سے دھمکی آمیز ای میلزبھیجنے کا انکشاف

خیبر پختون خوا: نیٹ کیفے سے دھمکی آمیز ای میلزبھیجنے کا انکشاف

پشاور…پشاور میں نیٹ کیفے سے عوام کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے رپورٹس پر محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں نیٹ کیفیز کا رکارڈ اکٹھا کرنے کے لئے محکمہ پولیس کو ہدایت کردی ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا ذرائع کے مطابق پشاور میں نیٹ کیفے سے عوام کو دھمکی آمیز ای میلز ملنے کے رپورٹس ملی ہیں، جو عوام کے لئے پریشانی کا باعث ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام نیٹ کیفیز کا رکارڈ اور مالکان کے کوائف اکٹھے کرنے کے لئے محکمہ داخلہ خیبرپختون خوا کو ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے اس صورت حال سے متعلق سمری آئی جی پولیس کو ارسال کردی ہے۔

مزید خبریں :