پاکستان
21 مارچ ، 2012

منصور اعجاز سچ بولنے کا اہل ہی نہیں، ہارلین المین

منصور اعجاز سچ بولنے کا اہل ہی نہیں، ہارلین المین

کراچی… واشنگٹن ڈی سی کی اٹلانٹک کونسل کے سینئر ایڈوائزر ہارلین ال مین Harlan Ullmanنے کہا ہے کہ منصور اعجاز سچ بولنے کا اہل نہیں ہے۔ہارلین ال مین نے کہا کہ منصور اعجاز نے میمو گیٹ کمیشن کو جوبیان دیا ہے کہ سپریم کورٹ جنرل جیمز جونز کا جمع کرایا گیا بیان حسین حقانی اور ہارلین ال نے تیار کیا تھا جھوٹا بیان ہے۔ہارلین نے کہا کہ منصور اعجاز کا بیان مکمل طور پر جھوٹ کا پلندہ ہونے کے ساتھ ساتھ جارحانہ اور جھوٹ کے ذریعہ بدنام کر نے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اور جنرل جیمز جونز باعزت لوگ ہیں اور ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں جنگ اور امن میں ملک وقوم کی اعلیٰ سطح پر خدمت کی ہے۔ ہارلین ال مین نے کہا کہ منصور اعجاز ایک ایسا شخص ہے جو سچ بول ہی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ بیان کمیشن میں حلف کے تحت دینے کو تیار ہیں اور اسے کمیشن کے رکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست کریں گے۔

مزید خبریں :