پاکستان
06 اکتوبر ، 2013

سزائے موت پر پابندی برقراررکھنے کا اعلان مسترد،سنی تحریک علماء بورڈ

 سزائے موت پر پابندی برقراررکھنے کا اعلان مسترد،سنی تحریک علماء بورڈ

کراچی…پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ نے حکومت کی طرف سے سزائے موت پر پابندی برقراررکھنے کے اعلان کو مستردکردیاہے،جس میں اہلسنت کے 100سے زائد جیدعلماء و مشائخ اورمفتیان کرام نے حکومتی اقدام کو شریعت کے منافی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ۔پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سزائے موت پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ مداخلت فی الدین ہے۔اسلام نے قصاص کو زندگی قراردیا ہے،حکومت مغربی قوتوں کی خوشنودی کیلئے قصاص جیسے اسلامی قانون کامذاق اڑانے سے باز رہے۔ اسلامی قوانین پر بیرونی ڈکٹیشن قطعاََ قبول نہیں۔ سزائے موت پر عملدرآمد کو روکنے سے قاتلوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اِس حکومتی اقدام سے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے قتل وغارتگری میں ملوث سیکڑوں مجرموں کو سنائی گئی سزاوٴں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے۔جب تک جزا و سزا کے قانوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتاملک میں دہشت گرد دندناتے پھریں گے۔سزائے موت پر عملدرآمدروکنا دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔شریعت کسی قانون شکن قاتل کو ذاتی طور پر معاف کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

مزید خبریں :