21 مارچ ، 2012
کراچی… جولائی سے اب تک کھلی چائے کی فی کلوقیمت میں80 روپے اضافہ ہوچکا ہے جبکہ برانڈڈ چائے کی قیمت 600 روپے تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان ٹی امپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حنیف جانو نے جیو نیوز کو بتایا کہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ اور بین الاقوامی سطح پر چائے کی قیمتوں میں تیزی مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا جواز بن رہی ہیں۔ انھو ں نے مزیدبتایا کہ ملک میں چائے کی سالانہ کھپت 2 لاکھ 20 ہزار ٹن کے قریب ہے جس میں سے 1 لاکھ 20 ہزار ٹن درآمدات جبکہ باقی اسمگل ہو رہی ہے۔