07 اکتوبر ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پندرہ گھنٹے سے زائد بجلی معطل رہی،شہری پانی کی بوند کو ترس گئے۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ اور ملحقہ آبادیوں میں بجلی فراہمی میں نقص کے باعث پندرہ گھنٹے بجلی بند رہی تو اس کے باعث علاقے میں پانی بھی غائب ہوگیا،شہریوں کی جانب سے کئی بار شکایات کے باوجود لیسکو اہلکاروں نے توجہ نہ دی،بجلی اورپانی کی بندش کی وجہ سے کئی ملازمین اپنے دفاتر جبکہ طلباء تعلیمی اداروں میں نہ جاسکے ،کئی گھروں میں کھانا بھی نہ تیار کیا جا سکا۔