پاکستان
21 مارچ ، 2012

سلالہ کا واقعہ ہماری غلطی تھی، امریکی سفیر کیمرون منٹر

سلالہ کا واقعہ ہماری غلطی تھی، امریکی سفیر کیمرون منٹر

پشاور… پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ سلسلہ چیک پوسٹ پر حملہ غلطی تھی اور ایسے واقعات مستقبل میں نہیں ہونے چاہئیں۔ امریکی سفیر کیمرون منٹرپشاور کے ایوان صنعت و تجارت مین ملنے تو تاجروں سے آئے لیکن اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کی بات زیادہ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ غلطی تھی اور اس قسم کے واقعات مستقبل میں نہیں ہونے چاہئیں۔امریکی سفیر کا یہ بھی ماننا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ پاکستانیوں کو امریکی کی طرف نہیں دیکھنا چاہئیے بلکہ اپنے پاوٴں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرنی چاہئیے امریکہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔امریکی سفیر نے خیبر پختون خوا کے عوام اور تاجروں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانے کے لئے امریکہ صوبائی حکومت کی مدد کرے گاامریکی سفیر نے تاجروں کو تجارت کے حوالے سے امریکی سہولتوں کا ذکر تو نہیں کیا لیکن یہ ضرور کہا کہ امریکہ تجارت کے شعبے میں ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

مزید خبریں :