انٹرٹینمنٹ
08 اکتوبر ، 2013

اسلام آباد: دو روزہ فیشن ویک کے آخری روز ، خو بصورت ملبوسات کی نمائش

اسلام آباد: دو روزہ فیشن ویک کے آخری روز ، خو بصورت ملبوسات کی نمائش

اسلام آباد…اسلام آباد میں دو روزہ فیشن ویک کے آخری روز مختلف ڈیزائنرز کے رنگ برنگے خو بصورت ملبوسات پیش کیے گئے۔ اسلام آباد کی خوش گوار شام اور روشنیوں کی چکا چوند تھی ۔ ایسے میں بلی کی چال چلتی لچکتی ، مٹکتی ماڈلز نے فیشن ویک میں نمائش کی ملکی اور غیر ملکی ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات کی ۔خصوصی تقریبات ، موسموں کے مد و جزر ، شام و سحر کے خوشنما لباس زیب تن کیے نادیہ حسین، ربیعہ چوہدری اور زمن سمیت کراچی اور اسلام آباد کی ماڈلز کی ریمپ پر آمد ، چال اور ملبوسات کی نمائش دمکدار رہی۔رنگوں کی قوس قزح میں ماڈلز کے گرادبی بل کھاتے چولے ، نقرئی و طلائی ساڑھیاں، غرارے اور اوڑھنیاں خواتین کی توجہ کا مرکز رہیں۔ فیشن شوز کے حوالے سے قدرے پھیکے شہر میں اس رنگا رنگ اور بھڑکیلی تقریب کی کاوش کو ہر عمر کے شائقین نے داد تحسین دی۔ناظرین نے معروف ڈیزائنرز کے ہلکے پھلکے اور نرم و ملائم ملبو سات کو بھی خوب سراہا ۔

مزید خبریں :