61137
407893 اسلام آباد اور پنجاب بھر میں نومبر، دسمبر، جنوری میں سی این جی بندرہے گی

کاروبار
08 اکتوبر ، 2013

اسلام آباد اور پنجاب بھر میں نومبر، دسمبر، جنوری میں سی این جی بندرہے گی

اسلام آباد اور پنجاب بھر میں نومبر، دسمبر، جنوری میں سی این جی بندرہے گی

اسلام آباد…وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر پیٹرولیم کا اسلام آباد اور پنجاب بھر میں نومبر، دسمبر، جنوری 3ماہ تک سی این جی بند رہے گی۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پہلی ترجیح گھریلوصارفین اورپاورسیکٹر ہے، پھر سی این جی کے لیے گیس بچے گی ہی نہیں۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نومبر سے جنوری تک تین ماہ تک پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رہے گی، گیس کی بندش کا اطلاق دارالحکومت اسلام آباد پر بھی ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین اور بجلی کی پیداوارکرنے والی کمپنیاں ہیں، سردیوں میں سی این جی سیکٹر کے لیے گیس نہیں بچے گی اور نومبر تا جنوری تین ماہ تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی مسلسل بند رہے گی۔

مزید خبریں :