09 اکتوبر ، 2013
بیجنگ…چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونزین نے کہا ہے کہ میزائل شکن دفاعی نظام کے سلسلے میں روس چین تعاون دیگر ممالک کے لئے تشویش کا باعث نہیں ہونا چاہئے۔ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ چین کے حکام دیگر ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کے بارے میں انتہائی ذمہ دارانہ پالیسی پر گامزن ہیں اور عسکری سامان برآمد کرتے ہوئے ان کا یہ مقصد ہوتا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں سلامتی و استحکام کو نقصان نہ پہنچے ،علاوہ ازیں چین دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہتا ہے ۔