10 اکتوبر ، 2013
استنبول…ترکی میں حکومت کی جانب سے دیے گئے اصلاحاتی پیکج کے خلاف کردستان ورکر پارٹی کا احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہروں کا یہ سلسلہ تیسرے دن بھی جنوب مشرقی صوبوں میں جاری رہا، احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا اور پیٹرول بم پھینکے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ کردستان ورکر پارٹی کے رہنما عبداللہ اوجلان کو شام سے ملک بدر کیے جانے کے پندرہ سال پورے ہونے پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔