انٹرٹینمنٹ
11 اکتوبر ، 2013

اداکار گووندا نے اپنی دوسری میوزک البم ”تیرے نیناں“ ریلیز کردی

اداکار گووندا نے اپنی دوسری میوزک البم ”تیرے نیناں“ ریلیز کردی

ممبئی… این جی ٹی…بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار گوندا نے اپنی دوسری میوزک البم ”تیرے نیناں“ ریلیز کردی ہے۔ڈانس اورایک بہترین کامیڈی اداکار کی حیثیت سے اپنی منفرد پہچان رکھنے والے اداکارگووندا نے اپنی البم ریلیز کرنے کے حوالے سے کہا کہ1998 کو ریلیز ہونیوالی اپنی پہلی میوزک البم کے بعد وہ کافی مصروف رہے جسکی وجہ سے وہ اپنی دوسری البم پر کام نہیں کر سکے۔انہوں نے البم ریلیز کی تقریب میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جس طرح مداحوں نے انکی پہلی البم کو پسند کیا تھا اسی طرح انکی دوسری البم بھی شائقین کے دلوں میں گھر کر لے گی۔

مزید خبریں :