انٹرٹینمنٹ
11 اکتوبر ، 2013

کراچی میں ”Voilet Fonce“ کی لانچنگ تقریب

کراچی میں ”Voilet Fonce“ کی لانچنگ تقریب

کراچی…ملبوسات اور فیشن کے معتبر نام کرن اور نرگس نے کراچی میں نادیہ حسین کے ساتھ اپنے کلیکشن ”Voilet Fonce “ کا آغاز کردیا ہے۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو کرن شیخ کا کہنا تھا کہ وارڈ روب میں خواتین کے مختلف رنگوں اور ڈیزائنز کے ملبوسات رکھے گئے ہیں۔ مختلف ڈیزائنز کے ملبوسات کی تراش خراش میں جمالیاتی حس کو مدنظر رکھاگیا ہے۔مختلف رنگوں پر منفرد قسم کے جانوروں کے ڈیزائن تیار کیے گئے ہیں۔ منیجنگ پارٹنر نرگس کا کہنا تھا کہ ہم فیشن اور ملبوسات میں جدید انداز کو متعارف کرا رہے ہیں اور ہماری حکمت ِ عملی یہ ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کیخواہشات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انہیں مطمئن کرتے ہیں اور ان کی مرضی اور مارکیٹ کے نت نئے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے معیار پر پورا اترنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تقریب میں ذرائع ابلاغ اورشوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

مزید خبریں :