پاکستان
11 اکتوبر ، 2013

بھاگ ناڑی نسل کے خوبصورت بیلوں نے منڈی میں دھاک بٹھا دی

بھاگ ناڑی نسل کے خوبصورت بیلوں نے منڈی میں دھاک بٹھا دی

نصیر آباد…خوبصورت اور دراز قد بھاگ ناڑی نسل کے جانور عید قربان پر فروخت کے لیے منڈی پہنچ گئے ہیں۔چھمک چھمک کرتاآتا ہوا، بیل اور اس کی ڈکارکی آوازیں،لمبی گردن ،دلکش آنکھیں بھاری وزن اور لمبی کمر والے، بھاگ ناڑی نسل کے خوبصورت جانورجب اپنی دْم ہلاتے ہوئے نازنخروں کے ساتھ فروخت کے لیے منڈی پہنچتے ہیں توسب کو مات دے دیتے ہیں۔بھاگناڑی نسل کے یہ جانور خوبصورت بھی ہیں۔ اور اس کی پوری دنیا میں ڈیمانڈ ہے۔بھاری بھرکم جسم کے مالک بھاگناڑی نسل کے جانوروں کا وزن اوسطا 28 من سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔دنیابھر میں بھاگناڑی نسل جیسا وزن رکھنے والا جانور کوئی پیدا نہیں ہوا ہے اس کے بعد آسٹریلین نسل کے جانور ہیں۔منڈی آنے والے لوگ گوشت پوست کے اس پہاڑکوخریدناتوچاہتے ہیں مگر قیمتیں سنتے ہی ان کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔دل تو کرتا ہے ایسے خوبصورت جانورکی قربانی کا ، مگر اس کی قیمت 20سے 30، لاکھ روپے تک ہے ، ہماری طاقت سے زیادہ قیمت ہے اس کی۔تگڑے جسم اور خوبصورتی کی وجہ سے بھاگناڑی نسل کے جانوروں کی قربانی کرنا توہرایک کی خواہش ہے ، مگران جانوروں کی قیمتیں لوگوں کی خواہشوں پر پانی پھیر کران کے منہ چڑاتی ہیں۔

مزید خبریں :