22 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے 2011 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011 میں پاکستان امن امان کی صورتحال بہت خراب رہی ہے جبکہ پاکستان صحافیوں کے لئے سب سے خطرناک رہا ، 16 صحافیوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں گنوائیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی اسلام آباد میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2011 میں 943 خواتین عزت کے نام پر قتل کی گئیں، 701 خواتین نے خودکشی کی جبکہ 428 نے اپنی زندگیاں ختم کرنے کی کوشش کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھریلو تشدد کے 4500 واقعات سامنے آئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ : 2011 میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اس کے انسداد کے لئے مناسب حکمت عملی بھی نہیں اپنائی گئی۔