22 مارچ ، 2012
پشاور… سیکریٹری لاء اینڈ آرڈر فاٹا شکیل قادر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں تعینات لیویز فورس میں مزید چھ ہزار اہلکار بھرتی کئے جائیں گے جبکہ فورس کو پولیس کی طرز پر ٹر یننگ دی جائے گی۔وہ پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کررہے تھے۔ سیکریٹری لاء اینڈ آرڈر شکیل قادر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں لیویز فورس کے نوہزار اہلکار کام کررہے ہیں جن کی تعداد کو پندرہ ہزار تک بڑھایا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لیویز فورس کو پولیس کی طرز پرٹریننگ دی جائے گی۔قبائلی علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شکیل قادر نے بتایا کہ فاٹا میں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے نفاذ کے بعد اب تک مختلف سیاسی جماعتوں نے بیس جلسے کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام پولیٹیکل ایجنٹس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ فرنٹیر کرائمز ریگولیشنز میں کی گئی ترامیم کے نفاذ کو یقینی بنائیں اور اسی کے تحت فیصلے بھی کریں۔