پاکستان
22 مارچ ، 2012

سرگودھا :یکے بعد دیگرے دو تھانیدار دل کے دورے سے جاں بحق

سرگودھا … سرگودھا میں یکے بعد دیگرے محکمہ پولیس کے دو تھانیدار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق محکمہ پولیس کا سب انسپکٹر اسلم نسوانہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اسے دل کی تکلیف ہوئی۔ پولیس ٹرینگ اسکول کا انسٹرکٹر اے ایس آئی عباس اسے ڈی ایچ کیو اسپتال لایا جہاں پہلے اسلم نسوانہ جاں بحق ہوا اور بعد میں تھانیدار عباس دوست تھانیدار کو مردہ حالت میں دیکھ کر خود بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ عباس پولیس کے زیرتربیت ملازمین کو ٹرینگ دیتا تھا۔ اور ڈرل انسٹرکٹر کے عہدہ پر فرائض انجام دے رہا تھا۔

مزید خبریں :