22 مارچ ، 2012
پشاور… اٹھارویں ترمیم کے بعد نیشنل ٹی بی کنڑول پروگرام کے ستائیس اہلکاروں کی تنخواہیں گزشتہ سات ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اٹھارویں ترمیم کے بعد خیبر پختون خوا میں تعینات نیشنل ٹی بی کنڑول پروگرام کے ستائیس اہلکاروں کی تنخواہیں گزشتہ سات ماہ سے بند ہیں۔تنخواہیں بند ہونے سے نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے لئے کام کرنے والے اہلکار شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔دوسری جانب پرواجیکٹ ڈاریکٹر ٹی بی کنڑول پروگرام خیبر پختون خوا ڈاکٹر عبید کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رقم صوبائی حکومت کو جاری کردی گئی ہے اور ایک ہفتے میں ستائیس ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔