پاکستان
22 مارچ ، 2012

قبائلی علاقوں کے طلباء میں غذائی اشیاء کی تقسیم

پشاور… قبائلی علاقوں میں طلباء کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کے لئے سات سو میٹرک ٹن سے زیادہ بسکٹس اور خوردنی تیل تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن فاٹا عباس خان نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے پانچ قبائلی ایجنسیوں مہمند،باجوڑ ،اورکزئی ،کرم اور جنوبی وزیر ستان کے 851اسکولوں کے ہزاروں طلباء میں چھ ماہ کے د وران 201میٹرک ٹن بسکٹ اور 552میٹرک ٹن خوردنی تیل تقسیم کیاگیا۔عباس خان کے مطابق خوردنی اشیاء ان طلباء میں تقسیم کی جارہی ہیں جو کہ دو ماہ کے دوران چالیس دنوں کی حاضری یقینی بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری کے باعث طلباء تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں اور طلباء میں خوردنی اشیاء کی تقسیم سے پرائمری اسکولوں میں تعلیم ادھوری چھوڑنے والوں کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :