پاکستان
18 اکتوبر ، 2013

پاکستانی میڈیا جانب دار اور پروپیگنڈے میں ملوث ہے،شوریٰ علماء مجاہدین

پاکستانی میڈیا جانب دار اور پروپیگنڈے میں ملوث ہے،شوریٰ علماء مجاہدین

اسلام آباد…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ علماء مجاہدین نے پاکستانی میڈیا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے اسے جانب دار قرار دیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر احسان اللہ احسان کی جانب سے شوریٰ علماء مجاہدین کو میڈیا کے کردار پر ایک سوال نامہ بھیجا گیا۔ جواب میں شوریٰ نے مفصل فتویٰ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی میڈیا حقائق شائع کر نے کے بجائے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ بیس صفحات پر مبنی فتوے میں قرآنی آیات ،احادیث اور فقہاء کے اقوال سے یہ ثابت کر نے کی کوشش کی گئی ہے کہ جنگ کے دوران پروپیگنڈا کر نے والوں کو تنبیہ کے بعد باز نہ آنے پر قتل کردیا جائے۔

مزید خبریں :