22 مارچ ، 2012
لاہور… ملک میں بجلی کا بحران پوری شدت کے ساتھ جاری ہے ، شارٹ فال 4500 میگاواٹ پر برقرار رہنے سے شہروں اور دیہات میں طویل ترین غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں بدترین لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے،پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار10234میگاواٹ اور ڈیمانڈ 14735میگاواٹ ہوگئی ہے،جبکہ 4500 میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ شہروں میں 11 جبکہ دیہات میں 14 گھنٹے تک بجلی بند رکھی جا رہی ہے ،کراچی کو بھی 690 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، پیپکوترجمان کے مطابق ہائیڈل2348،تھرمل1751 اورآئی پی پیز سے5359میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، تاہم عملی طور پرصورتحال زیادہ ابتر ہے، شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک چلا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب میں طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے صبر کو نہ آزمائے،پنجاب کی معیشت کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔