پاکستان
22 مارچ ، 2012

پشاور: لاپتہ افراد کیس،پولیٹیکل ایجنٹ خیبرایجنسی کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ تاہم پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ شخص مالکے کی ضمانت پر رہائی کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیاگیا۔پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت چیف جسٹس جسٹس دوست محمد خان اور فصیح الملک پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے کی۔عدالت نے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کی عد م پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ شخص مالکے کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اوروہ اپنے گھر پہنچ چکا ہے جبکہ پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی ناگزیر وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔

مزید خبریں :