دنیا
22 مارچ ، 2012

امریکا:بھارتی شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی نرم کرنے کااعلان

نئی دہلی…امریکا نے بھارتی سیاحوں اور طلباء کے لیے ویزہ پالیسی میں مزید نرمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت مختلف کیٹگریز کے ویزہ ہولڈر کی مدت میں چار سال تک اضافہ کیاجاسکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود امریکی نائب وزیر خارجہ برائے قونصلر امور جنیس جیکب نے بتایا ہے کہ نئی ویزہ پالیسی کے تحت اب امریکی قونصلر کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی درخواست گزار سے براہ راست انٹرویو لیکر ان کے ویزے کی معیاد میں چار سال تک اضافہ کردے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت کیٹگری بی ون ، بی ٹو ، سی اور ڈی کے حامل ویزہ ہولڈر مستفید ہوسکتے ہیں ، جن میں تاجر ، طلباء عملے کے اراکین شامل ہونگے واضح رہے کہ بھارت نے امریکہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ بڑی تعداد میں بھارتی شہریوں کی درخواست مسترد کی جاتی ہیں اور ویزے کے خاتمے پر مدت بڑھانے میں شدید مشکلات آرہی تھیں ۔

مزید خبریں :