22 مارچ ، 2012
کراچی … چیئرمین آئی پی ایل راجیو شکلا نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ بحال ہو، اس سے متعلق پی سی بی سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں حامد میر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ سے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی تیسرے ملک میں کرکٹ میچ کھیلنے کے خلاف ہیں، چیئرمین پی سی بی کے دورہٴ بھارت میں اس معاملے پر بات چیت کا امکان ہے۔