کھیل
22 مارچ ، 2012

آخری اوور میں زیادہ رنز دینا شکست کا سبب بنا، مشفق الرحیم

آخری اوور میں زیادہ رنز دینا شکست کا سبب بنا، مشفق الرحیم

میرپور (بنگلہ دیش) … بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے کہا ہے کہ آخری اوور میں زیادہ رنز دینا پاکستان کے خلاف شکست کا سبب بنا۔ ایشیا کپ کے سنسنی خیز فائنل کے بعد گفتگوکرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کپتان مشفق الرحیم کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ سلو تھی اس لئے یہاں رنز بنانا مشکل تھا، آخری اوور میں 9رنز نہ بناسکے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ میچ کے بعد ایوارڈز تقریب کے موقع پر مشفق نے مزید کہا کہ بولنگ کے دوران آخری اوور میں پاکستان کو زیادہ رنز دینا مہنگا پڑا۔ انہوں نے بنگلہ دیشی شائقین سے وعدہ کیا کہ آئندہ اچھی پرفارمنس دیتے ہوئے انشاء اللہ کامیابیاں حاصل کریں گے۔ دوسری جانب میچ کے بہترین کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیلا ، پورے ٹورنامنٹ میں میزبان کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :