22 مارچ ، 2012
اسلام آباد … یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رواں ماہ میں عوام کو مہنگائی کا تحفہ دینے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، پہلے چینی، پھر دالوں اور اب گھی کی قیمتوں میں بھی 4 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔ ریٹیل مارکیٹ میں تو پہلے ہی کھانے پینے کی اشیاء مہنگی مل رہی ہیں ایسے میں لگتا ہے عام آدمی کیلئے قائم یوٹیلیٹی اسٹورز نے بھی عوام کا ساتھ چھوڑ دیا ہے اور گزشتہ 10 دنوں میں چینی 6 روپے فی کلو مہنگی کی اور پھر دالوں کی قیمتوں میں 3 روپے سے 29 روپے تک اضافہ کیا۔ اب اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بناکر یوٹیلیٹی اسٹورز پر اس کے نرخ 4 روپے کلو بڑھا کر 151 سے 155 روپے کر دیئے گئے ہیں۔