پاکستان
27 اکتوبر ، 2013

ڈیرہ غازی خان : دومبینہ ڈاکووں کو دیہاتیوں نے تشددکا نشانہ بنایا

 ڈیرہ غازی خان : دومبینہ ڈاکووں کو دیہاتیوں نے تشددکا نشانہ بنایا

ڈیرہ غازی خان… ڈیرہ غازی خان میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث دومبینہ ڈاکووں کودوران ڈکیتی پولیس کے بجائے دیہاتیوں نے پکڑکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے شوریہ کے قریب دو ڈاکووٴں کو دیہاتیوں نے اس وقت پکڑلیا جب وہ موٹرسائیکل چھین کرفرار ہونے کی کوشش کررہے تھے دونوں ڈاکووٴں کو دیہاتیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں پولیس کے حوالے کردیا اس موقع پر دیہاتیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور وہ ایک ایک کرکے مبینہ ڈاکووٴں کو تشددکا نشانہ بناتے رہے آدھا گھنٹے بعد پولیس آگئی اور ڈاکوں کو اپنے ساتھ لے گئی ، پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ججی خان اور عبداللطیف مختلف ڈکیتیوں اور راہزنی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید خبریں :