پاکستان
24 مارچ ، 2012

کوئٹہ میں یوم پاکستان پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

کوئٹہ. . . . کوئٹہ پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پرتحریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ قاضی عبدالواحد نے کچلاک تھانے میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چمن کے راستے ایک ویگن کوئٹہ آرہی تھی جس میں چار افراد سوار تھے۔پولیس نے ویگن کو روکا تو چاروں افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم انہیں پکڑلیا گیا۔ تلاشی کے دوران ویگن کی چھت پر رکھے تین آہنی بکس کھولے گئے تو ان میں سے دھماکا خیز مواد اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ نے بتایا کہ چار افراد عبداللہ ، امیر محمد، شیر عالم اور عبدل ہادی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :